سورۃ النجم ۔ رکوع 3 (آیت نمبر 33 سے 62) مع اردو ترجمہ

سورۃ النجم

اَفَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ تَوَلّٰی ﴿ۙ۳۳﴾

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا۔

وَ اَعۡطٰی قَلِیۡلًا وَّ اَکۡدٰی ﴿۳۴﴾

اور تھوڑا سا دیا پھر ہاتھ روک لیا۔

اَعِنۡدَہٗ عِلۡمُ الۡغَیۡبِ فَہُوَ یَرٰی ﴿۳۵﴾

کیا اسکے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اسے دیکھ رہا ہے۔

اَمۡ لَمۡ یُنَبَّاۡ بِمَا فِیۡ صُحُفِ مُوۡسٰی ﴿ۙ۳۶﴾

کیا جو باتیں موسٰی کے صحیفوں میں ہیں انکی اسکو خبر نہیں پہنچی۔

وَ اِبۡرٰہِیۡمَ الَّذِیۡ وَفّٰۤی ﴿ۙ۳۷﴾

اور ابراہیم کے صحیفوں کی جنہوں نے حق طاعت و رسالت پورا کیا۔

اَلَّا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ﴿ۙ۳۸﴾

وہ یہ کہ کوئی شخص دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔

وَ اَنۡ لَّیۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی ﴿ۙ۳۹﴾

اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جسکے لئے وہ محنت کرتا ہے۔

وَ اَنَّ سَعۡیَہٗ سَوۡفَ یُرٰی ﴿۪۴۰﴾

اور یہ کہ اسکی محنت کا جائزہ لیا جائے گی۔

ثُمَّ یُجۡزٰىہُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰی ﴿ۙ۴۱﴾

پھر اسکو اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔

وَ اَنَّ اِلٰی رَبِّکَ الۡمُنۡتَہٰی ﴿ۙ۴۲﴾

اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے۔

وَ اَنَّہٗ ہُوَ اَضۡحَکَ وَ اَبۡکٰی ﴿ۙ۴۳﴾

اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے۔

وَ اَنَّہٗ ہُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡیَا ﴿ۙ۴۴﴾

اور یہ کہ وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔

وَ اَنَّہٗ خَلَقَ الزَّوۡجَیۡنِ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰی ﴿ۙ۴۵﴾

اور یہ کہ وہی دونوں جوڑے یعنی نر اور مادہ پیدا کرتا ہے۔

مِنۡ نُّطۡفَۃٍ اِذَا تُمۡنٰی ﴿۪۴۶﴾

یعنی نطفے سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے۔

وَ اَنَّ عَلَیۡہِ النَّشۡاَۃَ الۡاُخۡرٰی ﴿ۙ۴۷﴾

اور یہ کہ قیامت کو دوبارہ اٹھانا اسی کا ذمہ ہے۔

وَ اَنَّہٗ ہُوَ اَغۡنٰی وَ اَقۡنٰی ﴿ۙ۴۸﴾

اور یہ کہ وہی دولتمند بناتا اور وہی مفلس کرتا ہے۔

وَ اَنَّہٗ ہُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰی ﴿ۙ۴۹﴾

اور یہ کو وہی شعرٰی نامی تارے کا بھی مالک ہے۔

وَ اَنَّہٗۤ اَہۡلَکَ عَادَۨ ا الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۵۰﴾

اور یہ کہ اسی نے عاد اوّل کو ہلاک کر ڈالا۔

وَ ثَمُوۡدَا۠ فَمَاۤ اَبۡقٰی ﴿ۙ۵۱﴾

اور ثمود کو بھی غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا۔

وَ قَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا ہُمۡ اَظۡلَمَ وَ اَطۡغٰی ﴿ؕ۵۲﴾

اور ان سے پہلے قوم نوح کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے۔

وَ الۡمُؤۡتَفِکَۃَ اَہۡوٰی ﴿ۙ۵۳﴾

اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا۔

فَغَشّٰہَا مَا غَشّٰی ﴿ۚ۵۴﴾

پھر ان پر جو چیز چھا گئ سو چھا گئ۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکَ تَتَمَارٰی ﴿۵۵﴾

تو اے انسان تو اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت پر جھگڑے گا۔

ہٰذَا نَذِیۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰی ﴿۵۶﴾

یہ پیغمبر بھی پہلے کے خبردار کرنے والوں میں سے ایک خبردار کرنے والے ہیں۔

اَزِفَتِ الۡاٰزِفَۃُ ﴿ۚ۵۷﴾

آنے والی یعنی قیامت قریب آ پہنچی۔

لَیۡسَ لَہَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ کَاشِفَۃٌ ﴿ؕ۵۸﴾

اس دن کی تکلیفوں کو اللہ کے سوا کوئی دور نہیں کر سکے گا۔

اَفَمِنۡ ہٰذَا الۡحَدِیۡثِ تَعۡجَبُوۡنَ ﴿ۙ۵۹﴾

اے کافرو کیا تم اس کلام پر تعجب کرتے ہو۔

وَ تَضۡحَکُوۡنَ وَ لَا تَبۡکُوۡنَ ﴿ۙ۶۰﴾

اور ہنستے ہو اور روتے نہیں۔

وَ اَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ﴿۶۱﴾

اور تم غفلت میں پڑے ہو۔

فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰہِ وَ اعۡبُدُوۡا ﴿٪ٛ۶۲﴾٪۱

تو اللہ کے آگے سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو۔

سورۃ الطور سورۃ القمر