سورۃ الیل مع اردو ترجمہ۔ سورہ لیل مکی سورہ ہے جو کہ ۲۱ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰی ۙ﴿۱﴾
رات کی قسم جب وہ چھا جائے۔
وَ النَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی ۙ﴿۲﴾
اور دن کی قسم جب وہ روشن ہو جائے۔
وَ مَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰۤی ۙ﴿۳﴾
اور اس ذات کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کئے۔
اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ؕ﴿۴﴾
کہ تم لوگوں کی کوشش طرح طرح کی ہے۔
فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ﴿۵﴾
سو جس نے اللہ کے رستے میں مال دیا اور پرہیزگاری کی۔
وَ صَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۶﴾
اور بہترین بات یعنی کلمہ توحید کو سچ جانا۔
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ؕ﴿۷﴾
تو اسکو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے۔
وَ اَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَ اسۡتَغۡنٰی ۙ﴿۸﴾
اور جس نے بخل کیا اور بے پروا بنا رہا۔
وَ کَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۹﴾
اور بہترین بات کو جھوٹ سمجھا۔
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡعُسۡرٰی ﴿ؕ۱۰﴾
تو ہم اسے رفتہ رفتہ سختی میں پہنچا دینگے۔
وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ مَا لُہٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾
اور جب وہ دوزخ کے گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اسکے کچھ بھی کام نہ آئے گا۔
اِنَّ عَلَیۡنَا لَلۡہُدٰی ﴿۫ۖ۱۲﴾
یقینًا راہ دکھا دینا ہمارا ذمہ ہے۔
وَ اِنَّ لَنَا لَلۡاٰخِرَۃَ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳﴾
اور بیشک آخرت اور دنیا ہماری ہی ملکیت ہیں۔
فَاَنۡذَرۡتُکُمۡ نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾
سو میں نے تمکو بھڑکتی آگ سے خبردار کر دیا ہے۔
لَا یَصۡلٰىہَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۵﴾
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے۔
الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔
وَ سَیُجَنَّبُہَا الۡاَتۡقَی ﴿ۙ۱۷﴾
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ اس سے بچا لیا جائے گا۔
الَّذِیۡ یُؤۡتِیۡ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی ﴿ۚ۱۸﴾
وہ جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو۔
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنۡدَہٗ مِنۡ نِّعۡمَۃٍ تُجۡزٰۤی ﴿ۙ۱۹﴾
اور اس لئے نہیں دیتا کہ اس پر کسی کا احسان ہے جس کا بدلہ اتارا جائے۔
اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی ﴿ۚ۲۰﴾
بلکہ اپنے رب اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے۔
وَ لَسَوۡفَ یَرۡضٰی ﴿٪۲۱﴾٪۱
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا۔