سورۃ الطارق ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ الطارق

سورۃ الطارق مع اردو ترجمہ۔ سورہ طارق مکی سورہ ہے جو کہ ۱۷ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِ ۙ﴿۱﴾

آسمان کی اور رات کے وقت آنے والے کی قسم۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الطَّارِقُ ۙ﴿۲﴾

اور تمکو کیا معلوم کے رات کے وقت آنے والا کیا ہے۔

النَّجۡمُ الثَّاقِبُ ۙ﴿۳﴾

وہ تارا ہے چمکنے والا۔

اِنۡ کُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَیۡہَا حَافِظٌ ؕ﴿۴﴾

کہ کوئی شخص ایسا نہیں جس پر کوئی نگہبان نہ ہو۔

فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَ ؕ﴿۵﴾

تو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے۔

خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍ ۙ﴿۶﴾

وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے۔

یَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَیۡنِ الصُّلۡبِ وَ التَّرَآئِبِ ؕ﴿۷﴾

جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے۔

اِنَّہٗ عَلٰی رَجۡعِہٖ لَقَادِرٌ ؕ﴿۸﴾

بیشک وہ یعنی خالق اسکو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔

یَوۡمَ تُبۡلَی السَّرَآئِرُ ۙ﴿۹﴾

جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے۔

فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾

تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا۔

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِ ﴿ۙ۱۱﴾

آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے۔

وَ الۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِ ﴿ۙ۱۲﴾

اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے۔

اِنَّہٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌ ﴿ۙ۱۳﴾

کہ یہ فیصلہ کن کلام ہے۔

وَّ مَا ہُوَ بِالۡہَزۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾

اور یہ کوئی مذاق نہیں۔

اِنَّہُمۡ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ﴿ۙ۱۵﴾

یہ لوگ اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں۔

وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ۱۶﴾

اور میں اپنی تدبیر کر رہا ہوں۔

فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا ﴿٪۱۷﴾٪۱

تو اے نبی ﷺ تم کافروں کو مہلت دو بس چند دن کی مہلت اور دیدو۔

سورۃ البروج سورۃ الاعلٰی