سورۃ الانشراح ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ الانشراح

سورۃ الانشراح مع اردو ترجمہ۔ سورہ انشراح مکی سورہ ہے جو کہ ۸ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَکَ صَدۡرَکَ ۙ﴿۱﴾

اے نبی ﷺ کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کھول نہیں دیا۔

وَ وَضَعۡنَا عَنۡکَ وِزۡرَکَ ۙ﴿۲﴾

اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ بھی اتار دیا۔

الَّذِیۡۤ اَنۡقَضَ ظَہۡرَکَ ۙ﴿۳﴾

جس نے تمہاری کمر جھکا دی تھی۔

وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ ؕ﴿۴﴾

اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کیا۔

فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ۙ﴿۵﴾

سو یقینًا مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ؕ﴿۶﴾

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔

فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡ ۙ﴿۷﴾

سو جب تم فارغ ہوا کرو تو عبادت میں محنت کیا کرو۔

وَ اِلٰی رَبِّکَ فَارۡغَبۡ ٪﴿۸﴾٪۱

اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو۔

سورۃ الضحٰی سورۃ التین