سورۃ الناس مع اردو ترجمہ۔ سورہ ناس مکی سورہ ہے جو کہ ۶ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾
کہو کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں۔
مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾
یعنی لوگوں کے بادشاہ کی۔
اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾
لوگوں کے معبود کی۔
مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾
اس بڑے وسوسہ ڈالنے والے کی برائی سے جو اللہ کا نام سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔
مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾٪۱
خواہ وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔