سورۃ الزلزال مع اردو ترجمہ۔ سورہ زلزال مدنی سورہ ہے جو کہ ۸ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَہَا ۙ﴿۱﴾
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی۔
وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾
اور زمین اپنے اندر کے بوجھ نکال پھینکے گی۔
وَ قَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَہَا ۚ﴿۳﴾
اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟
یَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا ۙ﴿۴﴾
اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی۔
بِاَنَّ رَبَّکَ اَوۡحٰی لَہَا ؕ﴿۵﴾
کیونکہ تمہارے پروردگار نے اسکو حکم بھیجا ہوگا۔
یَوۡمَئِذٍ یَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۬ۙ لِّیُرَوۡا اَعۡمَالَہُمۡ ؕ﴿۶﴾
اس دن لوگ طرح طرح کے ہو کر آئیں گے۔ تاکہ انکو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔
فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اسکو دیکھ لے گا۔
وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾٪۱
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔