سورۃ العٰدیٰت ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ العٰدیٰت

سورۃ العٰدیٰت مع اردو ترجمہ۔ سورہ عدیت مکی سورہ ہے جو کہ ۱۱ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

وَ الۡعٰدِیٰتِ ضَبۡحًا ۙ﴿۱﴾

ان سرپٹ دوڑانے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتے ہیں۔

فَالۡمُوۡرِیٰتِ قَدۡحًا ۙ﴿۲﴾

پھر پتھروں پر نعل مار کر آگ نکالتے ہیں۔

فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں۔

فَاَثَرۡنَ بِہٖ نَقۡعًا ۙ﴿۴﴾

پھر اس وقت گرد اڑاتے ہیں۔

فَوَسَطۡنَ بِہٖ جَمۡعًا ۙ﴿۵﴾

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں۔

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّہٖ لَکَنُوۡدٌ ۚ﴿۶﴾

کہ انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔

وَ اِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیۡدٌ ۚ﴿۷﴾

اور وہ اس بات سے آگاہ بھی ہے۔

وَ اِنَّہٗ لِحُبِّ الۡخَیۡرِ لَشَدِیۡدٌ ؕ﴿۸﴾

اور بیشک وہ مال سے بہت محبت کرنے والا ہے۔

اَفَلَا یَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِی الۡقُبُوۡرِ ۙ﴿۹﴾

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جب مردے قبروں میں سے باہر نکال لئے جائیں گے۔

وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوۡرِ ﴿ۙ۱۰﴾

اور جو بھید دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے۔

اِنَّ رَبَّہُمۡ بِہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّخَبِیۡرٌ ٪﴿۱۱﴾٪۱

بیشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہو گا۔

سورۃ الزلزال سورۃ القارعۃ