سورۃ الماعون ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ الماعون

سورۃ الماعون مع اردو ترجمہ۔ سورہ ماعون مکی سورہ ہے جو کہ ۷ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یُکَذِّبُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۱﴾

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے۔

فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾

یہ وہی بدبخت ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾

اور نادار کو کھانا کھلانے کے لئے لوگوں کو ترغیب نہیں دیتا۔

فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾

تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے۔

الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾

جو اپنی نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔

الَّذِیۡنَ ہُمۡ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾

جو ریاکاری کرتے ہیں۔

وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾٪۱

اور جو برتنے کی چیزیں مانگنے پر نہیں دیتے۔

سورۃ القریش سورۃ الکوثر