سورۃ القریش ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ القریش

سورۃ القریش مع اردو ترجمہ۔ سورہ قریش مکی سورہ ہے جو کہ ۴ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

لِاِیۡلٰفِ قُرَیۡشٍ ۙ﴿۱﴾

قریش کے مانوس کرنے کی بنا پر۔

اٖلٰفِہِمۡ رِحۡلَۃَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیۡفِ ۚ﴿۲﴾

یعنی انکو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کی بنا پر۔

فَلۡیَعۡبُدُوۡا رَبَّ ہٰذَا الۡبَیۡتِ ۙ﴿۳﴾

انہیں چاہیے کہ اس نعمت کے شکر میں اس گھر کے مالک کی عبادت کریں۔

الَّذِیۡۤ اَطۡعَمَہُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۬ۙ وَّ اٰمَنَہُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ ٪﴿۴﴾٪۱

جس نے انکو بھوک میں کھانا کھلایا۔ اور خوف سے امن بخشا۔

سورۃ الفیل سورۃ الماعون