سورۃ التکاثر مع اردو ترجمہ۔ سورہ تکاثر مکی سورہ ہے جو کہ ۸ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿۱﴾
لوگو تمکو زیادہ سے زیادہ مال سمیٹنے کی خواہش نے غفلت میں ڈالے رکھا۔
حَتّٰی زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَ ؕ﴿۲﴾
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔
کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۳﴾
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
ثُمَّ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ؕ﴿۴﴾
پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿۵﴾
دیکھو اگر تم جانتے یعنی یقینی علم رکھتے تو غفلت میں نہ پڑتے۔
لَتَرَوُنَّ الۡجَحِیۡمَ ۙ﴿۶﴾
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے۔
ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیۡنَ الۡیَقِیۡنِ ۙ﴿۷﴾
پھر تم اسکو یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ ٪﴿۸﴾٪۱
پھر اس روز تم سے شکر نعمت کے بارے میں ضرور پرسش ہو گی؟