سورۃ الشمس مع اردو ترجمہ۔ سورہ شمس مکی سورہ ہے جو کہ ۱۵ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَ الشَّمۡسِ وَ ضُحٰہَا ۪ۙ﴿۱﴾
سورج کی قسم اور اسکی دھوپ کی۔
وَ الۡقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا ۪ۙ﴿۲﴾
اور چاند کی جب وہ اسکے پیچھے چلے۔
وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا ۪ۙ﴿۳﴾
اور دن کی جب وہ اسے روشن کر دے۔
وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰىہَا ۪ۙ﴿۴﴾
اور رات کی جب وہ اسے چھپا لے۔
وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰہَا ۪ۙ﴿۵﴾
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا۔
وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا طَحٰہَا ۪ۙ﴿۶﴾
اور زمین کی اور اس ذات کی جس نے اسے پھیلایا۔
وَ نَفۡسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا ۪ۙ﴿۷﴾
اور نفس انسانی کی اور اسکی جس نے اسے درست کر کے بنایا۔
فَاَلۡہَمَہَا فُجُوۡرَہَا وَ تَقۡوٰىہَا ۪ۙ﴿۸﴾
پھر اسکو بدکاری سے بچنے اور پرہیزگار بننے کی سمجھ دی۔
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَکّٰىہَا ۪ۙ﴿۹﴾
کہ جس نے اپنے نفس کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا۔
وَ قَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰىہَا ﴿ؕ۱۰﴾
اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ نامراد رہا۔
کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰىہَاۤ ﴿۪ۙ۱۱﴾
قوم ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب پیغمبر کو جھٹلایا۔
اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰہَا ﴿۪ۙ۱۲﴾
جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا۔
فَقَالَ لَہُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ نَاقَۃَ اللّٰہِ وَ سُقۡیٰہَا ﴿ؕ۱۳﴾
تو اللہ کے پیغمبر صالح نے ان سے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اسکے پانی پینے کی باری سے خبردار رہو۔
فَکَذَّبُوۡہُ فَعَقَرُوۡہَا ۪۬ۙ فَدَمۡدَمَ عَلَیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِذَنۡۢبِہِمۡ فَسَوّٰىہَا ﴿۪ۙ۱۴﴾
مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا پھر اونٹنی کو مار ڈالا۔ تو انکے رب نے انکے گناہ کے سبب انکو نیست و نابود کر دیا پھر سب کو برابر کر دیا۔
وَ لَا یَخَافُ عُقۡبٰہَا ﴿٪۱۵﴾٪۱
اور اللہ کو انکے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں۔