سورۃ القارعۃ مع اردو ترجمہ۔ سور قارعہ مکی سورہ ہے جو کہ ۱۱ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اَلۡقَارِعَۃُ ۙ﴿۱﴾
کھڑکھڑانے والی۔
مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾
کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡقَارِعَۃُ ؕ﴿۳﴾
اور تم کیا جانو کہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے؟
یَوۡمَ یَکُوۡنُ النَّاسُ کَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِ ۙ﴿۴﴾
وہ قیامت ہے جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پروانے۔
وَ تَکُوۡنُ الۡجِبَالُ کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ ؕ﴿۵﴾
اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگی اون۔
فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۶﴾
اب جس کے اعمال کے وزن بھاری نکلیں گے۔
فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾
وہ دلپسند عیش میں ہوگا۔
وَ اَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۸﴾
اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے۔
فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃٌ ؕ﴿۹﴾
اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہے۔
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا ہِیَہۡ ﴿ؕ۱۰﴾
اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
نَارٌ حَامِیَۃٌ ﴿٪۱۱﴾٪۱
وہ دہکتی ہوئی آگ ہے۔