سورۃ الہمزۃ مع اردو ترجمہ۔ سورہ ہمزہ مکی سورہ ہے جو کہ ۹ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣ ۙ﴿۱﴾
ہر غیبت کرنے والے طعنے دینے والے کی خرابی ہے۔
الَّذِیۡ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَہٗ ۙ﴿۲﴾
جو مال جمع کرتا ہے اور اسکو گن گن کر رکھتا ہے۔
یَحۡسَبُ اَنَّ مَالَہٗۤ اَخۡلَدَہٗ ۚ﴿۳﴾
شاید وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسکی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا۔
کَلَّا لَیُنۡۢبَذَنَّ فِی الۡحُطَمَۃِ ۫﴿ۖ۴﴾
ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں جھونک دیا جائے گا۔
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡحُطَمَۃُ ؕ﴿۵﴾
اور تم کیا سمجھے کہ حطمہ کیا ہے۔
نَارُ اللّٰہِ الۡمُوۡقَدَۃُ ۙ﴿۶﴾
وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔
الَّتِیۡ تَطَّلِعُ عَلَی الۡاَفۡـِٕدَۃِ ؕ﴿۷﴾
جو دلوں تک جا پہنچے گی۔
اِنَّہَا عَلَیۡہِمۡ مُّؤۡصَدَۃٌ ۙ﴿۸﴾
بیشک وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے۔
فِیۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ٪﴿۹﴾٪۱
یعنی آگ کے لمبے لمبے ستونوں میں۔