سورۃ الضحٰی مع اردو ترجمہ۔ سورہ ضحٰی مکی سورہ ہے جو کہ ۱۱ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وَ الضُّحٰی ۙ﴿۱﴾
آفتاب کی روشنی کی قسم۔
وَ الَّیۡلِ اِذَا سَجٰی ۙ﴿۲﴾
اور رات کی تاریکی کی قسم جب وہ چھا جائے۔
مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی ؕ﴿۳﴾
اے نبی ﷺ تمہارے پروردگار نے نہ تو تمکو چھوڑ دیا اور نہ تم سے ناراض ہی ہوا۔
وَ لَلۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الۡاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾
اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں بہتر ہے۔
وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾
اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔
اَلَمۡ یَجِدۡکَ یَتِیۡمًا فَاٰوٰی ۪﴿۶﴾
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی بیشک دی۔
وَ وَجَدَکَ ضَآلًّا فَہَدٰی ۪﴿۷﴾
اور تمہیں رستے سے ناواقف دیکھا تو سیدھا رستہ دکھایا۔
وَ وَجَدَکَ عَآئِلًا فَاَغۡنٰی ؕ﴿۸﴾
اور اس نے تمہیں تنگ دست پایا تو غنی کر دیا۔
فَاَمَّا الۡیَتِیۡمَ فَلَا تَقۡہَرۡ ؕ﴿۹﴾
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا۔
وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡہَرۡ ﴿ؕ۱۰﴾
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا۔
وَ اَمَّا بِنِعۡمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثۡ ﴿٪۱۱﴾٪۱
اور اپنے پروردگار کی نعمت یعنی وحی کا بیان کرتے رہنا۔