سورۃ التین<span>مع اردو ترجمہ</span>

سورۃ التین ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ التین مع اردو ترجمہ۔ سورہ تین مکی سورہ ہے جو کہ ۸ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

وَ التِّیۡنِ وَ الزَّیۡتُوۡنِ ۙ﴿۱﴾

انجیر کی قسم اور زیتون کی۔

وَ طُوۡرِ سِیۡنِیۡنَ ۙ﴿۲﴾

اور طور سینین کی۔

وَ ہٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِیۡنِ ۙ﴿۳﴾

اور اس امن والے شہر کی۔

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ ۫﴿۴﴾

کہ ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے۔

ثُمَّ رَدَدۡنٰہُ اَسۡفَلَ سٰفِلِیۡنَ ۙ﴿۵﴾

پھر ہم نے اسکی حالت کو بدل کر پست سے پست کر دیا۔

اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمۡ اَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ؕ﴿۶﴾

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے بے انتہا اجر ہے۔

فَمَا یُکَذِّبُکَ بَعۡدُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۷﴾

تو اے انسان اسکے بعد بھی تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے۔

اَلَیۡسَ اللّٰہُ بِاَحۡکَمِ الۡحٰکِمِیۡنَ ٪﴿۸﴾

کیا اللہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر فیصلہ کرنے والا نہیں ہے؟

سورۃ الانشراح سورۃ العلق