سورۃ القیامۃ ۔ رکوع 2 (آیت نمبر 31 سے 41) مع اردو ترجمہ

سورۃ القیامۃ

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰی ﴿ۙ۳۱﴾

پھر ایسے مغرور نے نہ تو پیغمبر ﷺ کو سچا جانا اور نہ نماز پڑھی۔

وَ لٰکِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ۙ۳۲﴾

لیکن جھٹلایا اور منہ پھیر لیا۔

ثُمَّ ذَہَبَ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ یَتَمَطّٰی ﴿ؕ۳۳﴾

پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا۔

اَوۡلٰی لَکَ فَاَوۡلٰی ﴿ۙ۳۴﴾

خرابی ہے تیری خرابی پر خرابی ہے۔

ثُمَّ اَوۡلٰی لَکَ فَاَوۡلٰی ﴿ؕ۳۵﴾

پھر خرابی ہے تیری خرابی پر خرابی ہے۔

اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ یُّتۡرَکَ سُدًی ﴿ؕ۳۶﴾

کیا انسان خیال یہ کرتا ہے کہ اسے یونہی چھوڑ دیا جائے گا؟

اَلَمۡ یَکُ نُطۡفَۃً مِّنۡ مَّنِیٍّ یُّمۡنٰی ﴿ۙ۳۷﴾

کیا وہ منی کا جو ٹپکائی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟

ثُمَّ کَانَ عَلَقَۃً فَخَلَقَ فَسَوّٰی ﴿ۙ۳۸﴾

پھر لوتھڑا ہوا پھر اللہ نے اسکو بنایا۔ سو اسکے اعضاء کو درست کیا۔

فَجَعَلَ مِنۡہُ الزَّوۡجَیۡنِ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰی ﴿ؕ۳۹﴾

پھر اس کی دو قسمیں بنائیں مرد اور عورت۔

اَلَیۡسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یُّحۡیَِۧ الۡمَوۡتٰی ﴿٪۴۰﴾٪۱

کیا اسکو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو زندہ کر دے۔

سورۃ مدثر سورۃ الدھر