فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۸﴾
سو میں ان چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جو تمکو نظر آتی ہیں۔
وَ مَا لَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾
اور انکی جو تمہیں نظر نہیں آتیں۔
اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۚۙ۴۰﴾
کہ یہ قرآن ایک معزز فرشتے کا پہنچایا ہوا کلام ہے۔
وَّ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو۔
وَ لَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم غوروفکر کرتے ہو۔
تَنۡزِیۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۳﴾
یہ رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔
وَ لَوۡ تَقَوَّلَ عَلَیۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِیۡلِ ﴿ۙ۴۴﴾
اور اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے۔
لَاَخَذۡنَا مِنۡہُ بِالۡیَمِیۡنِ ﴿ۙ۴۵﴾
تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے۔
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡہُ الۡوَتِیۡنَ ﴿۫ۖ۴۶﴾
پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے۔
فَمَا مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡہُ حٰجِزِیۡنَ ﴿۴۷﴾
پھر تم میں سے کوئی ہمیں اس سے روکنے والا نہ ہوتا۔
وَ اِنَّہٗ لَتَذۡکِرَۃٌ لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۴۸﴾
اور یہ کتاب تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
وَ اِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡکُمۡ مُّکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۹﴾
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں۔
وَ اِنَّہٗ لَحَسۡرَۃٌ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۵۰﴾
نیز یہ کافروں کے لئے موجب حسرت ہے۔
وَ اِنَّہٗ لَحَقُّ الۡیَقِیۡنِ ﴿۵۱﴾
اور کچھ شک نہیں کہ یہ یقین کرنے کے لائق ہے۔
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۵۲﴾٪۱
سو تم اپنے پروردگار عظیم کے نام کی تسبیح کرتے رہو۔