سورۃ الفلق ۔ مع اردو ترجمہ

سورۃ الفلق

سورۃ الفلق مع اردو ترجمہ۔ سورہ فلق مکی سورہ ہے جو کہ ۵ آیات پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾

کہو کہ میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔

مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾

ہر چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی۔

وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾

اور اندھیری رات کی برائی سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے۔

وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾

اور گنڈوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کی برائی سے۔

وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾٪۱

اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرنے لگے۔

سورۃ الاخلاص سورۃ الناس