کسی پریشانی یا بے چینی کے وقت پڑھی جانے والی دعا
Pareshani aur Bechaini ki Dua
Arabicاردو ترجمہ
جب کوئی پریشانی یا بے چینی ہوتو یہ دعا پڑھے
اَللّٰهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُوْ فَلَا تَكِلْنِيْ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ وَّأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ كُلَّهٗ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ: اے اللہ! میں تیری رحمت کی امید کرتا ہوں تو مجھے پل بھر بھی میرے سپرد نہ کر، اور میرا سارا حال درست کردے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
حوالہ: (سنن أبي داود، 7/421، دارالرسالۃ)، (مصنف ابن أبي شيبة، 6/20، مکتبۃ الرشد)، (حصن حصین)