سورۃ طٰہٰ مع اردو ترجمہ۔ سورہ طٰہٰ مکی سورہ ہے جو کہ ۱۳۵ آیات اور ۸ رکوع پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
فَاَخۡرَجَ لَہُمۡ عِجۡلًا جَسَدًا لَّہٗ خُوَارٌ فَقَالُوۡا ہٰذَاۤ اِلٰـہُکُمۡ وَ اِلٰہُ مُوۡسٰی ۬ فَنَسِیَ ﴿ؕ۸۸﴾
تو اس نے انکے لئے ایک بچھڑا بنا دیا یعنی ایک بیجان جسم جس میں گائے کی سی آواز تھی۔ تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور یہی موسٰی کا معبود ہے۔ مگر وہ بھول گئے ہیں۔