سورۃ بنی اسرائیل مع اردو ترجمہ۔ سورہ بنی اسرائیل مکی سورہ ہے جو کہ ۱۱۱ آیات اور ۱۲ رکوع پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
عَسٰی رَبُّکُمۡ اَنۡ یَّرۡحَمَکُمۡ ۚ وَ اِنۡ عُدۡتُّمۡ عُدۡنَا ۘ وَ جَعَلۡنَا جَہَنَّمَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ حَصِیۡرًا ﴿۸﴾
امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم کرے۔ اور اگر تم پھر وہی حرکتیں کرو گے تو ہم بھی وہی پہلا سلوک کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قیدخانہ بنا رکھا ہے۔