سورۃ النسأ مع اردو ترجمہ۔ سورہ نسأ مدنی سورہ ہے جو کہ ۱۷۶ آیات اور ۲۴ رکوع پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری
وَ اٰتُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِہِنَّ نِحۡلَۃً ؕ فَاِنۡ طِبۡنَ لَکُمۡ عَنۡ شَیۡءٍ مِّنۡہُ نَفۡسًا فَکُلُوۡہُ ہَنِیۡٓــًٔا مَّرِیۡٓــًٔا ﴿۴﴾
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دے دیا کرو ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ تم کو چھوڑ دیں تو اسے مزے سے کھا لو۔