Surah Al Infitar - with Urdu translation

Surah Al Infitar

Surah Al Infitar with Urdu translation (Tarjuma) read online. Surah Al-Infitar is a Makki Surah that consists of 19 Ayaahs۔ Translation by Maulana Fateh Muhammad Jalandhari۔

Play Audio

Download MP3

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ ۙ﴿۱﴾

جب آسمان پھٹ جائے گا۔

وَ اِذَا الۡکَوَاکِبُ انۡتَثَرَتۡ ۙ﴿۲﴾

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے۔

وَ اِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ﴿ۙ۳﴾

اور جب سمندر ابل پڑیں گے۔

وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۙ﴿۴﴾

اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَ اَخَّرَتۡ ؕ﴿۵﴾

تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا۔

یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الۡکَرِیۡمِ ۙ﴿۶﴾

اے انسان تجھ کو اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے دھوکا دیا؟

الَّذِیۡ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ ۙ﴿۷﴾

وہی تو ہے جس نے تجھے بنایا پھر تیرے اعضاء کو درست کیا اور تیری قامت کو معتدل رکھا۔

فِیۡۤ اَیِّ صُوۡرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ ؕ﴿۸﴾

جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا۔

کَلَّا بَلۡ تُکَذِّبُوۡنَ بِالدِّیۡنِ ۙ﴿۹﴾

مگر افسوس تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو۔

وَ اِنَّ عَلَیۡکُمۡ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں۔

کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾

یعنی معزز کاتبین۔

یَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۲﴾

جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں۔

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۚ۱۳﴾

بیشک نیکوکار نعمتوں کی بہشت میں ہونگے۔

وَ اِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِیۡ جَحِیۡمٍ ﴿ۚۖ۱۴﴾

اور بدکردار دوزخ میں۔

یَّصۡلَوۡنَہَا یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿۱۵﴾

یعنی جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے۔

وَ مَا ہُمۡ عَنۡہَا بِغَآئِبِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾

اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۱۷﴾

اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے۔

ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۱۸﴾

پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے۔

یَوۡمَ لَا تَمۡلِکُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَیۡئًا ؕ وَ الۡاَمۡرُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ﴿٪۱۹﴾٪۱

جس روز کوئی کسی کے کچھ کام نہ آ سکے گا۔ اور حکم اس روز اللہ ہی کا ہو گا۔